نئی دہلی، 3؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )ڈھاکہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے نائب صدر ایم حامد انصاری نے کہا ہے کہ اس طرح کا وحشیانہ واقعہ کا کوئی مقام نہیں ہے اور آج دہشت گردی پوری دنیا میں پھیل رہی ہے اور تکثیریت اور کھلے خیالات والے معاشرے کو ہر سطح پر اس کا خطرہ ہے۔نائب صدر نے اپنے پیغام میں کہاکہ میں ڈھاکہ میں ایک ہندوستانی سمیت یرغمالیوں کے قتل کرنے کی سخت مذمت کرتا ہوں۔میری تعزیت اور دعاء ہلاک ہونے والوں کے خاندان کے ساتھ ہے۔اس طرح کے وحشیانہ کام کی کوئی جگہ نہیں ہے۔آج دہشت گردی پوری دنیا میں پھیل گئی ہے۔تکثیری اور کھلے خیالات والے معاشرے کیلئے یہ ہر سطح پر خطرہ بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اتررارشٹریی دہشت گردی کو منظم بین الاقوامی تعاون سے ہی ختم کیا جا سکتا ہے۔ہم بنگلہ دیش کے لوگوں کے ساتھ ہیں اور وہاں کی حکومت کی طرف سے اس واقعہ پر کی گئی شدید کارروائی کی تعریف کرتے ہیں۔انصاری نے کہاکہ میں پورے ملک کے ساتھ سوگوار خاندانوں اور زخمیوں کی جلد صحت مند ہونے کی دعاء کرتا ہوں۔